اپنے ہاتھوں کو کب اور کیسے دھوئیں

PAGE 2 of 7

View Table of Contents

exclamation circle solid icon

کورونا وائرس بیماری 2019 (COVID -19) کی عالمگیر وباء کے دوران، وائرس کو پھیلنے سے روکنے میں مدد کے لیے ہاتھوں کو صاف رکھنا خاص طور پر اہم ہے۔ خود کو اور دوسروں کومحفوظ رکھنے کا طریقہ جاننے کے لیے مزید پڑھیں۔

washing hands under faucet

ہاتھ دھونا خود کو اور اپنے خاندان کو بیمار ہونے سے بچانے کے بہترین طریقوں میں سے ایک ہے۔ جانیں کہ صحت مند رہنے کے لیے آپ کو کب اور کس طرح اپنے ہاتھوں کو دھونا چاہیے۔

جراثیم کیسے پھیلتے ہیں

ہاتھوں کو دھونا آپ کو صحت مند رکھ سکتا ہے اور تنفسی اور ڈائریا والے انفیکشنز کو ایک شخص سے دوسرے میں پھیلنے سے روکتا ہے۔ دوسرے لوگوں یا سطحوں سے جراثیم پھیل سکتے ہیں جب آپ:

  • بغیر دھلے ہاتھوں سے اپنی آنکھوں، ناک یا منہ کو چھوتے ہیں
  • بغیر دھلے ہاتھوں سے غذا یا مشروبات تیار کرتے یا کھاتے پیتے ہیں
  • آلودہ سطح یا چیزوں کو چھوتے ہیں
  • ہاتھ سے اپنی ناک صاف کرتے ہیں، اس میں کھانستے، یا چھینکتے ہیں اور پھر دوسرے لوگوں کے ہاتھوں یا عام چیزوں کو چھوتے ہیں

ہاتھوں کو دھونے کے اہم اوقات

آپ اکثر اپنے ہاتھوں کو دھو کر صحت مند رہنے میں اپنی اور اپنے عزیزوں کی مدد کر سکتے ہیں، خاص طور پر ان اہم اوقات کے دوران جب آپ کو جراثیم لگنے اور پھیلنے کا خطرہ ہو:

  • کھانا تیار کرنے سے قبل، اس کے دوران اور بعد میں
  • کھانا کھانے سے قبل اور بعد میں
  • گھر پر کسی ایسے فرد کی دیکھ بھال کرنے سے قبل اور بعد میں جسے قے یا ڈائریا کی بیماری ہو
  • کٹنے یا زخم کا علاج کرنے سے قبل اور بعد میں
  • ٹوائلٹ استعمال کرنے کے بعد
  • ڈائپر تبدیل کرنے یا ایسے بچے کی صفائی کرنے کے بعد جس نے ٹوائلٹ استعمال کیا ہو
  • اپنی ناک صاف کرنے، کھانسنے یا چھینکنے کے بعد
  • کسی جانور، جانور کی غذا، یا جانور کا فضلہ چھونے کے بعد
  • پالتو جانور کی غذا یا کھانے کی چیزیں چھونے کے بعد
  • کوڑا چھونے کے بعد

ہاتھوں کو دھونے کے اہم اوقات کی فہرست کے لیے ہدایات متعدد مطالعات سے حاصل ڈیٹا کی بنیاد پر تیار کیے گئے ہیں۔ ایسے دیگر اوقات بھی ہو سکتے ہیں جب ہاتھوں کو دھونا اہم ہو سکتا ہے۔

COVID-19 کی عالمگیر وباء کے دوران جراثیم کو پھیلنے سے روکنے کے لیے، آپ کو درج ذیل سے قبل اور بعد میں بھی اپنے ہاتھوں کو صابن اور پانی سے لگ بھگ 20 سیکنڈ تک دھونا یا کم از کم %60 الکحل والے ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال کرنا چاہیے:

  • اپنی آنکھوں، ناک اور منہ کو چھونے سے قبل اور بعد میں
  • اپنے ماسک کو چھونے سے قبل اور بعد میں
  • عوامی مقامات میں داخل ہونے سے قبل اور نکلنے کے بعد
  • ایسی چیز یا سطح کو چھونے کے بعد جسے اکثرو بیشتر دوسرے لوگوں کے ذریعہ چھوا جاتا ہو، جیسے کہ دروازے کے ہینڈلز، ٹیبلز، گیس پمپس، شاپنگ کارٹس، یا الیکٹرانک

اپنے ہاتھوں کو صحیح طریقے سے دھونے کے لیے پانچ اقدامات پر عمل کریں

اپنے ہاتھوں کو دھونا آسان ہے، اور یہ جراثیم کے پھیلنے کو روکنے کے مؤثر ترین طریقوں میں سے ایک ہے۔ ہاتھ صاف ہونے سے ایک فرد سے دوسرے فرد میں اور ایک پوری کمیونٹی میں—آپ کے گھر اور کام کی جگہ سے لے کر بچوں کی دیکھ بھال کی سہولیات اور ہسپتالوں تک میں جراثیم کا پھیلنا رک سکتا ہے۔

ہر وقت ان پانچ اقدامات پر عمل کریں۔

  1. اپنے ہاتھوں کو صاف، بہتے (نیم گرم یا ٹھنڈے) پانی سے بھگوئیں، نل بند کردیں اور صابن لگائیں۔
  2. ہاتھوں کو آپس میں مل کر اپنے ہاتھوں پر جھاگ بنائیں۔ اپنے ہاتھوں کی پشت پر، اپنی انگلیوں، اور اپنے ناخنوں کے نیچے جھاگ بنائیں۔
  3. کم از کم 20 سیکنڈ تک رگڑیں۔ ٹائمر کی ضرورت ہے؟ “ہیپّی برتھ ڈے” والا گانا شروع سے آخر تک دوبار گائیں۔
  4. صاف، بہتے پانی کے نیچے اپنے ہاتھوں کو اچھی طرح کھنگالیں۔
  5. اپنے ہاتھوں کو صاف تولیے سے پونچھ کر یا ہوا کے ذریعے سکھائیں۔

کیوں؟ ان مشوروں کے پیچھے کی سائنس پڑھیں۔

جب آپ صابن اور پانی استعمال نہ کرسکیں تو ہاتھ صفا (ہینڈ سینیٹائزر) کا استعمال کریں

using hand sanitizer

اگر پانی اور صابن دستیاب نہ ہو تو آپ الکحل پر مبنی ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال کر سکتے ہیں جس میں کم از کم %60 الکحل ہو۔

زیادہ تر حالات میں ہاتھوں کو صابن اور پانی سے دھونا جراثیم سے چھٹکارا پانے کا بہترین طریقہ ہے۔ اگر پانی آسانی سے دستیاب نہ ہو تو، آپ الکحل پر مبنی ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال کر سکتے ہیں جو %60 الکحل پر مشتمل ہوتا ہے۔ آپ پروڈکٹ کا لیبل دیکھ کر بتا سکتے ہیں کہ آیا ہاتھ صفا میں کم از کم %60 الکحل شامل ہے یا نہیں۔

بہت سے حالات میں ہاتھ صفا بہت تیزی سے ہاتھوں پر موجود جراثیم کی تعداد کو کم کر سکتا ہے۔ البتہ،

  • ہینڈ سینیٹائزرز تمام اقسام کے جراثیم سے چھٹکارا نہیں دلا سکتے۔
  • جب ہاتھ واضح طور پر گندے یا چپچپے ہوں تو ہاتھ صفا اتنا مؤثر نہیں ہوسکتا۔
  • ہاتھ صفا ہاتھوں سے نقصاندہ کیمیائی اجزاء جیسے کہ جراثیم کُش اور بھاری دھاتوں کو نہیں ہٹا سکتا۔

ہاتھ صفا کیسے استعمال کریں

احتیاط! اگر دو بار سے زیادہ منہ بھر کر الکحل پر مبنی ہاتھ صفا کو نگل لیا جائے تو اس کی وجہ سے الکحل پوائزننگ ہو سکتی ہے۔ ۔۔ اسے چھوٹے بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں اور ان کے ذریعے اس کے استعمال کی نگرانی رکھیں۔ 

  • جیلی نما پروڈکٹ کو ایک ہاتھ کی ہتھیلی پر ڈالیں (درست مقدار جاننے کے لیے لیبل پڑھیں)۔
  • اپنے ہاتھوں کو باہم رگڑیں۔
  • جیلی نما شئے کو اپنے ہاتھوں اور انگلیوں کی سطح پر اچھی طرح رگڑ کر لگائيں جب تک کہ آپ کا ہاتھ خشک نہ ہوجائے۔ اس میں لگ بھگ 20 سیکنڈ لگیں گے۔

 

CDC کی ہاتھ دھونے کی مہم: صاف ہاتھوں کے ساتھ زندگی بہتر ہوتی ہے

CDC کی صاف ہاتھوں کے ساتھ زندگی بہتر ہوتی ہے مہم ہاتھ دھونے کو اپنی روزمرہ کی زندگی کا حصہ بنانے کے لیے بالغوں کی حوصلہ افزائی کرتی ہے اور اس بات کے لیے والدین کی حوصلہ ا‌فزائی کرتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کے سامنے ایک بہتر مثال قائم کرنے کے لیے اپنے ہاتھوں کو دھوئیں۔ اپنی کمیونٹی میں ہاتھ دھونے کے عمل کے فروغ میں مدد کے وسائل ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے صاف ہاتھوں کے ساتھ زندگی بہتر ہوتی ہے کی مہم کے صفحہ پر جائیں۔

ہاتھ دھونے پر مزید معلومات کے لیے، CDC کی ہاتھ دھونے کی ویب سائٹ پر جائیں یا 1‎-800-CDC-INFO پر کال کریں۔